جیکب آباد میں چند منٹوں کی بارش نے بلدیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی

جمعرات 6 مئی 2021 17:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) جیکب آباد میں چند منٹوں کی بارش نے بلدیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی، شہر کی مارکیٹوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چند منٹوںتک جاری رہنے والی بارش نے محکمہ بلدیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ہے، چند منٹوں کی بارش کے بعد شہر کی اہم ترین مارکیٹیں صرافہ بازار، صادق حلوائی چوک، لیڈیز باراز، قائم الدین اسٹریٹ، کپڑا مارکیٹ، ٹاور روڈ سمیت دیگر مارکیٹوں میں بارش کا پانی تالاب کی صورت اختیار کئے ہوئے ہے، عید کے قریب ہونے کی وجہ سے لوگوں نے عید خریداری کے لیے مارکیٹوں کا رخ کیا ہوا ہے لیکن بارش کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، دوکانداروں کا کہنا ہے کہ چند منٹوںکی بارش کیا ہوئی پورے شہر میں بارش کا پانی موجود ہے، محکمہ بلدیہ کی نااہلی کی وجہ سے کاروبار متاثر ہورہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلفور بارش کا پانی نکالا جائے۔

متعلقہ عنوان :