گلستان معذورین ادارہ کی جانب سے سالانہ 18ویں راشن و عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب

جمعرات 6 مئی 2021 17:00

میرپور خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) گلستان معذورین ادارہ کی جانب سے سالانہ 18ویں راشن و عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میںوہ لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں جو لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اورکہا کہ قابل تعریف ہیں وہ لوگ جو بغیر لالچ کے خصوصی افراد سے تعاون کررہے ہیں انہوںنے کہا کہ مخیر حضرات کو چاہئے کہ مستحقین کی مدد کریں اس موقع پر ادارے کے سرپرست آفاق احمد خان نے کہا کہ یہ ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے افراد ملکی سطح پر میرپورخاص کا نام روشن کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کو مقصد عید کی خوشیوں میں خصوصی افراد کو بھی شامل کرنا ہے تاکہ وہ بھی عید منا سکیںاس موقع سینئر صحافی قمرالدین شیخ، شاہد جمیل ،لیاقت شاہ،اسپورٹس کمیٹی کے عبدالسلیم خان،سماجی ورکرگل پلوشہ خان، ملک یاسین چوہان ودیگر نے بھی اظہارخیال کیا تقریب میں 50راشن بیگ اور80سوٹ خصوصی افراد میں تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ادارے کے عہدیدارعبدالحفیظ سورہیو، نواز سورہیو،صلاح الدین، فیصل بروہی اور خصوصی افراد بڑی تعداد میںموجود تھے۔

متعلقہ عنوان :