ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز جوشوا وونگ کو مزید دس ماہ قید کی سزا

جوشوا وونگ نے 2014 میں امبریلا موومنٹ کے دوران بطور طالب علم رہنما شہرت حاصل کی تھی،رپورٹ

جمعرات 6 مئی 2021 18:25

ہانگ کانگ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) ہانگ کانگ میں زیر حراست اہم جمہوریت نواز رہنما جوشوا وونگ کو مزید دس ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق24 سالہ وونگ کو چین میں 1979 کی جمہوری تحریک کے خلاف کریک ڈان کی برسی کے موقع پر بغیر اجازت منعقد کیے گئے ایک مظاہرے میں شرکت کرنے کے لیے مجرم قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس کورونا وائرس کی وبا کے سبب اس اجتماع پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے باجود تقریبا بیس ہزار افراد جمہوری کارکنوں کے ساتھ اظہار عقیدت کے لیے جمع ہوگئے تھے۔ جوشوا وونگ نے 2014 میں امبریلا موومنٹ کے دوران بطور طالب علم رہنما شہرت حاصل کی تھی۔ چین کی طرف سے ہانگ کانگ میں نیشنل سکیورٹی قانون نافذ کیے جانے کے بعد سے ہانگ کانگ میں متعدد جمہوریت نواز رہنماں کے خلاف مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں اور جوشوا بھی انہی میں سے ایک ہیں۔.

متعلقہ عنوان :