حکومتی سطح پر تعلیم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہی: پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک

جمعرات 6 مئی 2021 22:05

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی سینئر نائب صدر اور ممبرپرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر تعلیم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے دیگر اداروں کی طر ح ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت نہ دینا تعلیم دشمنی ہے اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ اگر گذشتہ سال کی طر ح طلبا ء کو بغیر امتحان پاس کر دیا گیا تو یہ تعلیم کے ساتھ ساتھ قابل و ذہین طلبا کے ساتھ کھلا مذاق ہو گازند گی کے تمام شعبے ایس او پیز کے ساتھ کھلے رکھنے کی اجازت ہے تو سکولوں کو بھی ایس او پیزکے تحت کھولنے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتے جبکہ حقیقت میں ایس او پیز پر عمل در آمدصرف اور صرف تعلیمی اداروںمیں ہی کیا جاتا ہے انھوں نے افسوس کے ساتھ کہا کہ امتحان نہ لینے کی صورت میں قابل وذہین طلبا ء مایوسی اور حو صلہ شکنی کا شکار ہو رہے ہیںایس او پیز کے تحت بورڈ امتحان لینے پر کو اضا فے اخراجات نہیں آتے جبکہ بورڈ پہلے ہی دوبار طلبا و طالبات سے داخلہ فیس وصول کر چکی ہیانھوں نے کہا کہ قوم تعلیمی انحطا ط کی طرف بڑ ھ رہی ہے جس کی تلافی سالوں میں ممکن نہیںانھوں نے کہا کہ عید الفطرکے بعد پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک پین صوبے کے جن اضلاع میں کوروناکی شر ح کم ہے وہاں کے تعلیمی ادارے ایس او پیز کے مطابق کھولے جائیں گے جبکہ امتحانات نہ لینے کی صورت میں طلبا ء اساتذہ اور والدین کو منظم کرکے باقاعدہ احتجاج کیا جائے گا کیونکہ پین اب مذید کسی بھی قیمت پر قوم کی نئی نسل کا تعلیمی مستقبل تاریک بنتے نہیں دیکھ سکتا ۔

متعلقہ عنوان :