سپریم کورٹ میں ماں نے دو بچوں کی خاطر دس تولہ سونا قربان کر دیا

جمعرات 6 مئی 2021 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) سپریم کورٹ میں ماں نے دو بچوں کی خاطر دس تولہ سونا قربان کر دیا۔سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف والد زین اللہ کی اپیل منظور کر لی۔پشاور ہائیکورٹ نے والدہ مہناز بی بی کو جہیز کو دس تولہ سونا دینے کا حکم دیا تھا۔بچوں کے والد زین اللہ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے والدین کی رضا مندی سے کیس کا فیصلہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

معاملہ کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ دس تولہ کا مقدمہ کسی بھی عدالتی فورم پر ثابت نہیں کر پائے،ہائیکورٹ کے دس تولہ سونا جہیز میں دینے کے فیصلہ کی بنیاد کیا ہے،اگر والدہ کو دس تولہ سونا کے عوض دونوں بچے مل جائیں کیا یہ ٹھیک ہو گا، والدہ کے وکیل نے اس موقع پر موقف اپنایا کہ والدہ دو بچوں کے لیے دس تولہ سونا قربان کرنے کو تیار ہے۔عدالت عظمیٰ نے فریقین کی رضا مندی پر معاملہ نمٹا دیا ہے۔۔۔۔توصیف