پنجاب یونیورسٹی نے دو امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

جمعرات 6 مئی 2021 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے فصیحہ الطاف دختر الطاف حسین شاہ کوایجوکیشن کے مضمون میں’پنجاب کے سیکنڈری اسکولز اساتذہ کی قومی پیشہ ورانہ معیارات سے آگاہی اور مشق کا مطالعہ ‘ کے موضوع پر اورمبشرہ اختر دختر اختر محمود کوایجوکیشن کے مضمون میں ’یونیورسٹی کمرہ جماعت میں طلبہ کی تعلیمی تحصیل پر جائزہ کے اہدافی طریقوں کے اثرات کا مطالعہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔