پنجاب یونیورسٹی ایسو سی ایٹ ڈگری کے داخلوں کاریوائزڈ شیڈول

جمعرات 6 مئی 2021 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس سپیشل کیٹگریز (ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارم ۔ڈی ، جنرل نرسنگ ، فاضل ، وفاق المدارس اور اضافی مضامین) سالانہ امتحان 2021ء کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا ریوائزڈ شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق امیدوار ڈبل فیس کے ساتھ31مئی 2021تک اپنے فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس سپیشل کیٹگری (ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارم ۔ڈی ، جنرل نرسنگ ، فاضل ، وفاق المدارس اور اضافی مضامین) کے امیدوار سالانہ امتحان2020ء کے نتائج آنے کے بعد 15دنوں تک بذریعہ ڈاک یا دستی سنگل فیس کے ساتھ اپنے فارم جمع کرواسکیںگے جبکہ سپیشل کیٹگری کے لئے آن لائن فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :