Live Updates

انتخابی اصلاحات پرمذاکرات کی پیشکش خالصتاً ملک کے بہترین مفاد میں کی گئی ،اپوزیشن سیاست چمکا رہی ہے ‘ ہمایوں اختر خان

وزیر اعظم عمران خان غیر معمولی اقدامات کے ذریعے پاکستان کو معاشی طو پر ریسکیو کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں‘ سینئر مرکزی رہنما

جمعرات 6 مئی 2021 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے بروقت اور درست فیصلوں سے پاکستان درست سمت میں گامزن ہو گیا ہے اورانشا اللہ اب یہ آگے بڑھتا جائے گا ،حزب اختلاف کو انتخابی اصلاحات پرمذاکرات کی پیشکش خالصتاً ملک کے بہترین مفاد میں کی گئی لیکن بد قسمتی سے اس پر بھی سیاست چمکائی جارہی ہے ،پیری اربن کم لاگت ہائوسنگ سکیم کے تحت دس سے زائد مقامات کا منصوبے کیلئے انتخاب کیا گیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت معاشی حالات انتہائی گھمبیر تھے اور پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو معاشی طو پر ریسکیو کرنے کے لئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے اور آج کورونا وباء کی تیسری لہر کے باوجود پاکستان درست میں گامزن ہے اور اب دنیا کی کوئی طاقت اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے باوجود پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں ، ہمار ی برآمدات بڑھی ہیں ، ترسیلات زر میں ریکاڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے ، روشن ڈیجٹیل اکائونٹس میں اوور سیز کی سرمایہ کاری حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ ہمایوں اختر خان نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات سے عوام کا جمہوری نظام پر اعتماد مزید بڑھے گا اور اس سے جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوں گی لیکن بد قسمتی سے سیاسی بیروز گار اپوزیشن اس پر بھی سیاست چمکارہی ہے جو تشویشناک امر ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات