شہباز شریف کی راجہ اشفاق سرور کے گھر آمد ، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

نوازشریف، شریف خاندان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے ان کی وابستگی ناقابل فراموش ہے، شہباز شریف

جمعرات 6 مئی 2021 22:58

شہباز شریف کی راجہ اشفاق سرور کے گھر آمد ، اہل خانہ سے اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف مرحوم راجہ اشفاق سرور پہنچے اور راجہ اشفاق سرور کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے کہاکہ راجہ اشفاق سرور پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے، ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوازشریف، شریف خاندان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے ان کی وابستگی ناقابل فراموش ہے۔

انہوںنے کہاکہ وہ ان بااعتماد، مخلص اور کھرے دوستوں میں شامل تھے جو کسی بھی فرد یا جماعت کاقیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ راجہ اشفاق سرور کی وفات ایک دیرینہ، بااعتماد، ذہین اور قابل دوست سے محرومی کا صدمہ ہے جسے بھلایا نہیں جاسکتا۔ شہبازشریف نے راجہ اشفاق سرور کی ملک وقوم، آئین، جمہوریت اور عوامی خدمات پر خراج عقیدت کیا ۔