شہباز شریف مولانا فضل الرحمن سے ملے بغیر ہی لاہور چلے گئے

جمعرات 6 مئی 2021 23:26

شہباز شریف مولانا فضل الرحمن سے ملے بغیر ہی لاہور چلے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف مولانا فضل الرحمن سے ملے بغیر ہی لاہور چلے گئے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن سے ملے بغیر ہی لاہور روانہ ہوئے،سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن گزشتہ کئی روز سے علیل ہیں،مولانا فضل الرحمن کو ڈاکٹرز نے ایک بار پھر مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔