ضلع کوٹلی میں کرونا کی روکتھام ،حکومتی اقدامات اور انکے اثرات کا جائزہ لینے اور مستقبل کی حکمت عملی وضع کرنے کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 6 مئی 2021 23:27

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) ضلع کوٹلی میں کرونا وبا کی خطرناک تیسری لہر کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور ان کے اثرات کا جائزہ لینے اور مستقبل کی حکمت عملی وضع کرنے کے حوالے سے کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمد رقیب کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس میںاجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری سجاد حسین،ڈپٹی کمشنر کوٹلی امجد علی مغل،ایس پی راجہ محمد اکمل خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم،اے سی کوٹلی راجہ طارق محمودخان،اے سی دولیاجٹاںبینش جرال،اے سی نکیال عمرفاروق،اے سی کھوئیرٹہ سیدنسیم عباس،اے سی چڑہوئی فیض عالم،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان،ایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹرمحمدنصراللہ ،اے ایس پی عباس علی،ڈی ایس پی چوہدری عنصرکرامت،ایس ایچ اوسردارمحمدسہیل یوسف،اے ڈی سول ڈیفنس سردارمحمدرفیق،ریسکیو1122کے شوکت ملککے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںکروناوباء کے ضلع کوٹلی میںپھیلائو،اس کی روک تھام کے لیے ایس اوپیزپرعملدرآمد،کروناکے کئے گئے ٹیسٹس اورمثبت کیسوں کی شرح کے متعلق بریفنگ دی گئی،اجلاس کوبتایاکہ اب ضلع میں20756افرادکروناکو ویکسین کی گئی جن میںکوٹلی میں8520,سہنسہ3353،کھوئیرٹہ3670،چڑہوئی3144 اورنکیال میں2069افرادشامل ہیں۔اجلاس کومزیدبتایاگیاکہ اس وقت کروناکے ایکٹوکیسوںکی تعداد234ہے جن میں کوٹلی 116 ، کھوئیرٹہ40،نکیال38،چڑہوئی6اوردولیاجٹاںمیں3مریض ہیں۔

اپریل2021میںمثبت کیسوں کی شرح16فیصد سے زائدتھی جوکہ کم ہوکر مئی میں14.68فیصدہوئی ہے۔مئی میں460ٹیسٹ ہوئے جن میں68فیصدمثبت ہیں۔اپریل2021میںکروناسی21اموات ہوئیں جبکہ مئی میں3اموات ہوئیں جن میںایک شخص کوٹلی جبکہ دوکھوئیرٹہ میںفوت ہوئے۔مارچ2020میں80افرادکی سیمپلنگ ہوئی جبکہ اپریل2021تک 3405سیمپل لئے گئے۔نومبر2020میں457کیس مثبت آئے۔مارچ2021میں421اوراپریل میں646مثبت کیس آئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنرچوہدری محمدرقیب نے کہاکہ آج کے اجلاس کامقصدکروناوباء کوروکنے کے لیے حکومتی سطح پرکی جانے والی کاوشوں کاجائزہ لیناہے اوردرپیش چیلنج سے نمٹنے کے لیے مزیدکیاکوششیںکی جانی چاہیں اوران کوششوںکوکس طرح مربوط بنایاجائے۔کمشنرنے محکمہ صحت،انتظامیہ اورپولیس کی دستیاب وسائل میںبہترین کوششیں کرنے پرتعریف کی اورکہاکہ تینوںمحکموں نے بہت اچھاکام کیاہے ۔

اجلاس میںڈپٹی کمشنرامجدعلی مغل اورایس پی راجہ محمداکمل خان نے کروناوائرس کی روک تھام کے لیے ایس اوپیزپرعملدرآمدکے ضمن میںکئے جانے والے اقدامات سے اجلاس کوآگاہ کیا۔کمشنرمیرپورچوہدری محمدرقیب نے ہدایت کی کہ ضلع کے دیگرعلاقوںکے ساتھ ساتھ بلدیہ کے علاقہ میںایس اوپیزپرمزیدسختی سے عملدرآمدکروایاجائے۔ایس اوپیزکے نفاذکالیول بڑھایاجائے آکسیجن کے بیک اپ کابندوبست بھی کیاجائے اس موقع پرایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹرنصراللہ خان نے کہاکہ ہسپتال کے پاس دوسے تین دن کے لیے آکسیجن کاذخیرہ ہوتاہے جس پرڈی آئی جی نے کہاکہ آکسیجن کے ذخیرہ میںاضافہ کے لیے ڈپٹی کمشنرکے ذریعہ تحریک کی جائے۔

انہوںنے کہاکہ عیدکے بعداوررمضان کے بقیہ دنوںمیںعوام کارش بڑھنے کے امکانات موجود ہیںاس لیے ڈیوٹی مجسٹریٹس اورپولیس آفیسران ہمہ وقت ڈیوٹی یقینی بنائیں۔انٹری پوائنٹس پرمزیدسختی کی جائے بیرون ملک سے آنے والے شہریوںپرنظررکھی جائے ان کی طرف سے پیش کئے جانے والے کرونا رپورٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیاجائے اورفیک اجازت ناموںپرنظررکھی جائے۔

انہوںنے کہاکہ اپنی اپنی کوششوںکومزیدبڑھائیںانہوںنے خدشہ ظاہرکیاکہ رپورٹس کے مطابق بھارت کے بعدپاکستان اوربنگلہ دیش میںکروناکی لہرمیںشدت کے امکانات ہیںانہوںنے کہاکہ ماسک تقسیم کریںاورآگاہی مہم چلائیں۔ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدخان نے تجویزدی کہ ہروارڈ کی سطح پر کروناایس اوپیز پرعملدرآمدکے لیے رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جائیںاجلاس سے خطاب میںکمشنرچوہدری محمدرقیب نے مزیدکہاکہ جمعہ اورعید کے اجتماعات کے ساتھ سیاسی اجتماعات میںایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بنایاجائے ان اجتماعات سے کروناکے بڑھنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیںانہوںنے آفیسران پرزوردیاکہ کوآرڈینیشن کومزیدبہتراورموثربنائیں۔

کوٹلی شہر کوٹارگٹ کریںیہاںکے اعدادوشمارباقی جگہوںکی نسبت زیادہ ہیں پندرہ روزہ اورہفتہ وارجائزہ اجلاس بلائیںاوردرپیش چیلنج سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات اٹھاتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :