ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع کوٹلی نے رقبہ اوقاف شاہ ہنس دیوان واقع موضع منڈی میںہرطرح کی تعمیروترقی پرپابندی عائد کردی

جمعرات 6 مئی 2021 23:27

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع کوٹلی نے رقبہ اوقاف شاہ ہنس دیوان واقع موضع منڈی میںہرطرح کی تعمیروترقی پرپابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری حکم میںکہاگیاہے کہ میںامجدعلی مغل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی ان اختیارات کی روسے جومجھے دفعہ144ضابطہ فوجداری مجریہ1898حاصل ہیںکوبروئے کارلاتے ہوئے حکم دیتاہوںکہ کوئی بھی شخص آئندہ رقبہ اوقاف شاہ ہنس دیوان موضع منڈی تحصیل کوٹلی پرکسی قسم کی تعمیروترقی/تجاوزکرنے کامجازنہ ہوگا۔حکم ھذاکی خلاف ورزی پرکاروائی زیردفعہ188آزادپینل کوڈمجریہ1860عمل میںلائی جائیگی۔حکم ھذافوری طورپرنافذ العمل ہوکرسردست عرصہ دوماہ کے لیے موثرہوگا۔