مفتی قوی کو خواجہ سراوں سے شادی بارے بیان دینا مہنگا پڑ گیا

مفتی قوی کے خلاف مقدمہ درج، عدالت نے معاملہ حساس نوعیت کا ہونے پر علما بورڈ سے رائے طلب کر لی، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 6 مئی 2021 19:37

مفتی قوی کو خواجہ سراوں سے شادی بارے بیان دینا مہنگا پڑ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 6مئی 2021) مفتی قوی کو خواجہ سراو¿ں سے شادی بارے بیان دینا مہنگا پڑ گیا، مفتی قوی کے خلاف مقدمہ درج، معاملہ حساس نوعیت کا ہونے پر علما بورڈ سے رائے طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سراوں سے شادی بارے بیان دینے پر مفتی قوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔مفتی عبد القوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایڈیشنل سیشن مسعود وڑائچ نے درخواست پر سماعت کی، ایس پی سٹی نے اندراج مقدمہ کہ درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔

مفتی عبد القوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر جواب دیتے ہوئے ایس پی سٹی نے کہا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے علما کے بورڈ کو رائے کے لئے بھیجا جائے گا، ایس پی سٹی ایس پی سٹی نے عدالت سے مہلت طلب کی، عدالت نے 26 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے مفتی قوی کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حافظ مشتاق احمد نعیمی ایڈووکیٹ نے مفتی عبدالقوی کے خلاف درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مفتی عبد القوی نے ٹی وی پراگرام میں کہا کہ مرد خواجہ سرا شادی کر سکتے ہیں، مفتی عبد القوی کا بیان غیر فطری اور خلاف مذہب ہے۔

مفتی عبد القوی کا بیان بے گناہ اور راہ روی کا راستہ کھولتے کے مترادف ہے۔ شادی عیاشی کیلئے نہیں ہوتی اولاد پیدا کرنے کرنے کیلئے کی جاتی ہے،خواجہ سرا میں اولاد پیدا کرنے اور مخلوق خدا میں اضافہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔واضح رہے کہ مفتوی قوی آئے روز اپنے بیانات اور طرز عمل کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، ان کے زیادہ تر بیانات اسلام اور شرعیت کے خلاف ہونے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔                                          

متعلقہ عنوان :