صحافیوں کے ساتھ زیادتیوں اور دھمکیوں کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے نظر انداز کرنے پر محکمہ پولیس اور انتظامیہ کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ

جمعرات 6 مئی 2021 23:30

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیاتیوں ملنے والی دھمکیوں پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے نظرانداز کرنے ڈی سی بدین اور ایس پی بدین کی یقین دہانوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر ضلع انتظامیہ محکمہ پولیس کی تمام سرگرمیوں کی کوریج اور خبروں کے بائیکاٹ کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

بدین کے صحافتی اداروں اور تنظیموں حیدراباد یونین آف جرنلسٹ بدین پریر کلب اور ایوان صحافت کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے آفسران کی جانب سے دھمکیاں دینے کے علاوہ مختلف ہتھکنڈوں حربوں سے حرساں اور پریشان کرنے ڈپٹی کمشنر بدین آغازا شاہ نواز خان ایس ایس پی بدین شبیر احمڈ سیٹھار کی انصاف اور انکوائریز کی یقین دہانی کے باوجود ان پر عملدرامد نہ کرنے اور صحافیوں کے مسائل کے حل کو مسلسل نظرانداز کرنے پر حیدرآباد یونین آف جرنلیسٹ بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدین نے مشترکہ طور پر مشاورت کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ محکمہ پولیس کے نامناسب رویے کے خلاف احتجاج اور بائیکاٹ کے فیصلہ سے قبل مشترکہ اجلاس عید سے قبل جبکہ ضلع بھر کے پریس کلبز اور اداروں کے عہدیدراوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس عید کے بعد طلب کیا ہی.صحافتی تنظیموں کے عہدیدران اور سنئیر صحافیوں نے ضلع انتظامیہ اور بدین پولیس کے غیر زمہ درانہ رویی؛ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بھی منشیات فرشی بھتہ خوری بلیک میلنگ میں ملوث صحافیوں کی پشتپناہی نہیں کی اور ہے صحافت کی آڑ میں چھپے ایسے صحافیوں کی مدد کی نہیں کی جو بلیک میلنگ منشیات فروشی یا دیگر جرائم میں ملوث ہو جن بھی صحافیوں پر کائی الزام لگا ہم نے اس کی انکوائری کا مطالبہ کیا جو ہمار جائز مطالبہ ہے پر افسوس کہ ڈی سی بدین آغا شاہ نواز اور ایس پی بدین کی جانب سے انکوائری کرانے کا اعلان اور وعدے اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کے باوجو تاحال نہ ہی انکوائری ہو سکی اور نہ ہی انصاف کہ تقاضے پورے کرنے کی کوشش کی گئی. ضلع انتظامیہ اور پولیس کے غیر مناسب اور غیر زمہ داران رویے کے خلاف پہلے مرحلہ میں ضلع انتظامیہ کی تمام سرگرمیوں اجلاسوں کی کوریج اور خبروں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے صحافتی اداروں اور تنظیموں کا مشاورتی اجلاس عید سے قبل جبکہ ضلع بھر کے صحافتی اداروں کے عہدیداروِں کا مشترکہ اجلاس عید کے بعد طلب کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلہ میں احتجاج کرنے کر فیصلہ سے قبل پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلیسٹ حیدراباد یونین آف جرنلیسٹ کے مرکزی عہدیداروں ملک بھر کے سنئیر صحافیوں سے رابطہ کے علاوہ چیف جسٹس اف پاکستان چیف جسٹس اف سندھ وزیرعالی سندھ پیپلزپارٹی کے چئیرمین کر حقیقت سے آگاہی کے لئے تحریری خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔