پی آئی اے کا (کل ) سے بحرین کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان

جمعرات 6 مئی 2021 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) قومی ایئرلائنزنے کل ( جمعہ ( سے بحرین کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کر دیاجس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سے بحرین کیلئے پہلی پرواز جمعہ کو لاہور سے روانہ ہوگی جبکہ دوسری پرواز 10 مئی اسلام آباد سے بحرین روانہ ہو گی۔سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو بحرین آپریشن کی اجازت دیدی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث بحرین کیلئے فضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔