شہبازشریف کی مرحوم راجہ اشفاق سرور کے گھر آمد ،اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

راجہ اشفاق سرور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکے گی ‘ صدر مسلم لیگ(ن)

جمعرات 6 مئی 2021 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے راجہ اشفاق سرور کے گھر جا کر اہل خانہ سے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔شہباز شریف نے کہا کہ راجہ اشفاق سرور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکے گی ۔

(جاری ہے)

شریف خاندان اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے لئے ان کی وابستگی ناقابل فراموش ہے،وہ بااعتماد، مخلص اور کھرے دوستوں میں شامل تھے جو کسی بھی فرد یا جماعت کاقیمتی اثاثہ ہوتے ہیں،راجہ اشفاق سرور کی وفات ایک دیرینہ، بااعتماد، ذہین اور قابل دوست سے محرومی کا صدمہ ہے جسے بھلایا نہیں جاسکتا۔ شہبازشریف نے راجہ اشفاق سرور کی ملک وقوم، آئین، جمہوریت اور عوامی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔