کوھاٹ چیمبر اور قومی ائیر لائن کے مابین باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعرات 6 مئی 2021 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) کوھاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور قومی ائیر لائن (پی آئی اے )کے مابین باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ذ*،پشاور FPCCI ریجنل آفس میں سینیٹر حاجی غلام علی اور سرتاج خان کی سربراہی میں کوھاٹ چیمبر کے صدر اسد جاوید۔ سابق صدر رشیدپراچہ.شاکر جہانگیر،۔فہیم اللہ نے پی آئی اے کی ڈسٹرکٹ منیجر برائے خیبرپختونخواہ محترمہ صائمہ اسلم کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

جس کے مطابق ممبران اور انکے اہل خانہ اندرون اور بیرون ملک سفر سے قبل چیمبر سے ریکوسٹ لیٹر اور ممبرشپ کارڈ کی بدولت سفری ٹکٹ اور دیگر ضروری خدمات کے عوض بیرون ممالک اور اندرون ملک سفر کرنے پر 17فیصد سے 15 فیصد تک ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکیں گے جبکہ کوھاٹ چیمبر بطور آفیشل پارٹنر قومی ایئر لائن کو سپورٹ کریگا۔

(جاری ہے)

اہل خانہ اور بچے جنکی عمریں پچیس سال تک ہوں اس سے مستفید ہوسکیں گے اس موقع پر رشیدپراچہ نے PIA کی منیجر صائمہ اسلم اور کوھاٹ چیمبر کی طرف سے تحائف پیش کئے اس اہم تقریب میں FPCCI کے کوارڈینیٹر سرتاج خان اور صوبہ بھر چیمبرز کے نمائندے بھی موجود تھے جنھوں نے ٹکٹس بکنگ کنفرمیشن، خلیجی ممالک تک مال کی رسائی اور کارگو سے منسلک جیسے مسائل اجلاس میں انتظامیہ کے سامنے رکھے جسے باہمی مفاہمت کے ساتھ حل کرنے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر کوھاٹ چیمبر نے کہا کہ ہمیں آن لائن سسٹم سے منسلک کیا جائے۔تاکہ دور دراز سے ممبرز بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔