امان صابر پر پرتشدد قابل مذمت ، واپڈا اہلکاروں کو گرفتار کر کے واقعی کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے،سلمان اشرف

بلوچستان حکومت واقعی کا فوری نوٹس لیکر قلات انتظامیہ کو امان صابر پر تشدد کر نے والے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کرے،صدر بی یو جے

جمعرات 6 مئی 2021 23:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے قلات میں نمائندہ جنگ و جیو صحافی امان صابر پر واپڈا اہلکاروں کی جانب سے مبینہ حملے اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امان صابر پر تشدد کر نے والے واپڈا اہلکاروں کو گرفتار کر کے واقعی کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔

(جاری ہے)

بی یو جے کے صدر سلمان اشرف ، سینئر نائب صدر شاہ حسین ترین ، جنرل سیکرٹری فتح شاکر اور کابینہ ومجلس عاملہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان کہا ہے کہ امان صابر پر پرتشدد قابل مذمت عمل ہے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے اور انہیں قرار واقع سزا دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائے آئے روزحملوں تشدد اور دھمکیوں کی وجہ سے صحافیوں کیلئے اپنے فرائض منصںبی کی ادائیگی مشکل ہو کر رہ گئی ہے ، بلوچستان حکومت واقعی کا فوری نوٹس لیکر قلات انتظامیہ کو امان صابر پر تشدد کر نے والے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :