پاک افغان سرحدی علاقے میںدہشت گردوں کی فائرنگ اور ایف سی کے جوانوں کی شہادت قابل مذمت ہے ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

حکومت پاک افغان سرحد پر فینسنگ کا عمل جلداز جلد مکمل کرے تاکہ ملک میں امن کا قیام ممکن ہوسکے ، رہنماء بلوچستان عوامی پارٹی

جمعرات 6 مئی 2021 23:49

اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحدی علاقے میںدہشت گردوں کی فائرنگ اور ایف سی کے جوانوں کی شہادت قابل مذمت ہے حکومت پاک افغان سرحد پر فینسنگ کا عمل جلداز جلد مکمل کرے تاکہ ملک میں امن کا قیام ممکن ہوسکے ،بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے دہشت گرد حملے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دٴْکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے ڑوب کے مقام پر سرحدی علاقے میں فینسنگ میں مصروف سیکورٹی فورسز پر حملہ اور ایف سی کے جوانوں کی شہادت قابل مذمت ہے انھوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں جو وقتاً ووقتاً بلوچستان میں آکر دہشت گردی کے واقعات کرکے فرار ہوجاتے ہیں انھوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصرمذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

قوم کے حوصلے بلند ہیں،دہشتگردی کا صفایا ہو کر رہے گا۔ دہشت گرد مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے بارڈر پر فینسنگ میں مصروف اہلکاروں پر حملے کا مقصد ہی یہی ہے کہ سرحدی علاقوں میں موجود غیر قانونی راستے کھلے رہے تاکہ دہشت گرد بہ آسانی بلوچستان میں دہشت گردی کرسکے انھوں نے کہا کہ حکومت واقعے کا سختی سے نوٹس لیں اور افغان سفیر سے وضاحت طلب کرے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں فینسنگ کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر امن قائم ہوسکے انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہداء کو بلند ترین مرتبہ عطا فرمائے۔