لاہور میں کال سنٹر سے خاتون کی تین دن پرانی لاش برآمد

خاتون نے دو شادیاں کی تھیں، مقتولہ نے شوہر سے خلع کیلئے کیس بھی دائر کر رکھا تھا، ابتدائی تحقیقات میں انکشافات

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 6 مئی 2021 21:36

لاہور میں کال سنٹر سے خاتون کی تین دن پرانی لاش برآمد
لاہور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 6مئی 2021) لاہور میں کال سنٹر سے خاتون کی تین دن پرانی لاش برآمد، خاتون نے دو شادیاں کی تھیں، مقتولہ نے شوہر سے خلع کیلئے کیس بھی دائر کر رکھا تھا، ابتدائی تحقیقات میں انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاون میں ایک کال سینٹر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ثمرین کی لاش دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہے، مقتولہ ثمرین بی بی نے اپنے شوہر سے خلع کے لیے عدالت میں کیس دائر کرر کھا تھا۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ نے دو شادیاں کی تھیں۔ جائے وقوع سے ثمرین بی بی کے دوموبائل فون غائب تھے۔پولیس کے مطابق قتل کی واردات کی مختلف پہلووں پر تحقیقات جاری ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 28 سالہ ثمرین کی لاش مسلم ٹاون موڑ کے قریب اس کے اپنے کال سنٹر سے ملی، کال سنٹر پچھلے چار روز سے بند تھا، ملازمین کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ثمرین کو مردہ حالت میں پایا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے کال سینٹر کا عملہ گھروں سے کام کر رہا تھا، ایسے میں خاتون کا دفتر میں کام کے لیے آنا ممکن نہیں، ممکن ہے خاتون کو کسی نے قتل کرنے کی غرض سے کال سنٹرمیں بلایا ہو۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی، فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل؟ مختلف پہلووں پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔