عید الفطر کی تعطیلات کے باعث سیلز ٹیکس ، فیڈرل ایکسائزڈیوٹیز اور ریٹرنزجمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعرات 6 مئی 2021 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے عید الفطر کی تعطیلات کے باعث سیلز ٹیکس ، فیڈرل ایکسائزڈیوٹیز اور ریٹرنزجمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل کے لیے سیلزاور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع عید الفطر کی تعطیلات کے باعث کی گئی ہے۔اپریل کے لیے سیلزاور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کی تاریخ 15مئی سے بڑھا کر 18مئی کردی گئی ہے جبکہ اپریل کے لیے ہی سیلز اور فیڈرل ایکسائز ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ 18مئی سے بڑھا کر 21مئی کردی گئی ہے ۔ایف بی آر نے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام اسٹیک ہولڈرز کو ارسال کردی ہی

متعلقہ عنوان :