Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک بے روزگار نوجوان کوسرکاری نوکری دیدی

جمعہ 7 مئی 2021 12:21

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک بے روزگار نوجوان کوسرکاری نوکری ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارضلع جھنگ کی تحصیل شور کوٹ کے رہائشی بے روز گار نوجوان محمودالحسن کی آواز بن گئی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر بے روز گار نوجوان کو سرکاری ملازمت مل گئی-بے روزگار نوجوان محمود الحسن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویڈیوکا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر سرکاری ملازمت فراہم کرنے کی ہدایت کی- محمودالحسن کو سرکاری ملازمت کا تقررنامہ جاری کردیا گیاہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ محمودالحسن جیسے نوجوانوں کو روزگار دینا ریاست کی ذمہ داری ہی-ماضی کے فرسودہ نظام کے باعث محمودالحسن جیسے نوجوانوں کو ان کا حق نہیں ملتا-سابق حکمرانوں نے گلے سڑے نظام کو بدلنے پر کوئی توجہ نہیں دی-انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نظام کو عوامی امنگوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے اصلاحات کررہی ہی-انشائ اللہ وہ وقت دور نہیں جب محمودالحسن جیسے نوجوانوں کو نظام ازخود ان کاحق دے گا-نوجوانوں کو روزگار دینے کے لئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اربوں روپے کی قرضہ سکیم بھی شروع کی ہے اوراس سکیم سے نوجوان استفادہ کر کے اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات