دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 7 مئی 2021 12:05

دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مئی 2021ء ) 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے12 بجے شروع ہوگا ۔ قومی ٹیم کو 2 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ میچ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وہ یا ٹیم مینجمنٹ شکست سے خوف زدہ ہیں اس وجہ سے نئے کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیا جارہا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے میچ سے قبل جن 13 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا اس میں لیگ سپنر زاہد محمود اور سعود شکیل کا نام شامل نہیں۔ذرائع کے مطابق تابش خان کو ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور آج انہیں پلیئنگ الیون میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ تابش خان کو فہیم اشرف یا ساجد خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا،اس بات کا حتمی فیصلہ ٹیم کے گراؤنڈ پہنچنے کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگ اور 116 رنز سے ہرایا تھا جب کہ اس سے قبل ٹی ٹونٹی سیریز پاکستان نے دو ایک سے جیتی تھی۔                                                                  

متعلقہ عنوان :