سی ایس ایس امتحان : ہزاروں امیدوار فیل ، پاس کرنے والوں کی شرح 2 ‏فیصد سے بھی کم ہو گئی

امتحانات میں حصہ لینے والے 18 ہزار 553 میں سے صرف 376 امیدوار ہی کامیاب قرار پائے ہیں ، انٹرویو کے بعد صرف 221 امیدوار سلیکٹ ہوئے ، جب کہ 18 ہزار 177 امیدوار تحریری امتحان میں ہی فیل ہوگئے

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 7 مئی 2021 12:18

سی ایس ایس امتحان : ہزاروں امیدوار فیل ، پاس کرنے والوں کی شرح 2 ‏فیصد ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مئی 2021ء ) سینٹرل سپیرئیر سروسز( سی ایس ایس) سال 2021ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ، جس مین ہزاروں امیدوار فیل ہوگئے ، جب کہ پاس کرنے والوں کی شرح 2 ‏فیصد سے بھی کم ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 5 سالوں میں سی ایس ایس پاس ہونے کی شرح انتہائی کم ہونے لگی ہے ، سال2020ء میں سی ایس ایس کا امتحان صرف 1 اعشاریہ 96 فیصد امیدوار ہی پاس کر سکے۔

بتایا گیا ہے کہ امتحانات میں حصہ لینے والے 18 ہزار 553 میں سے صرف 376 امیدوار ہی کامیاب قرار پائے ہیں ، تاہم انٹرویو کے بعد صرف221 امیدوار سلیکٹ ہوئے ، جب کہ 18 ہزار 177 امیدوار تحریری امتحان میں ہی فیل ہوگئے ، گزشتہ برس پاس ہونے کی شرح 3 فیصد تھی ، جہاں سال 2019 میں سی ایس ایس کے امتحانات میں مجموعی طور پر 14 ہزار 521 امیدواروں نے حصہ لیا تھا ، تحریری امتحانات میں صرف تین ہزار 272 امیدوار کامیاب ہوئے ، 365 امیدوار وائیوا کے لیے منتخب ہوئے جن میں 214 مرد اور 151 خواتین شامل تھیں۔

(جاری ہے)

این ای ڈی یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحئی مدنی نے کہا کہ سی ایس ایس کا امتحان دینے کیلئے نظم وضبط کا ایک واضح نظام وضع کرنا ناگزیر ہوتاہے جس میں آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ ساری توجہ صرف امتحانات کی تیاری پر ہی مرکوز ہواسی صورت آپ اس امتحان میں کامیابی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس ایس کے امتحانات میں ناکامی کی ایک بڑی وجہ طلبہ کا سی ایس ایس کے نصاب اور مواد کو نظر انداز کرنا ہے ، اکثر طلبہ جس شعبہ میں زیر تعلیم ہوتے ہیں وہ صرف اپنے نصاب اور مواد یا گریجویشن کو مد نظر رکھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ سی ایس ایس کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرلیں گے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ سی ایس ایس کے نصاب اور مواد کو مدنظر کر امتحانات کی تیاری کی جائے اسی صورت سی ایس ایس کے امتحانات میں کامیابی سے ہمکنارہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :