محکمہ سکول ایجوکیشن کا اساتذہ اور طلباء کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے کا فیصلہ

جمعہ 7 مئی 2021 12:48

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) فیصل آباد سمیت پنجاب بھرمحکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ اور طلباء کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے کافیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نیااساتذہ اور طلباء کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اہم اقدام کیا ہے جس کے مطابق چہرہ شناخت کرکے آن لائن حاضری لگائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

آن لائن حاضری کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سکولوں کو ایپلی کیشن تیار کرکے دیگا ۔۔ آغاز لاہور سے ہوگا۔ منصوبہ پائیلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاہور سے شروع کیا جائے گا۔تجربہ کامیاب ہونے پر پنجاب کیدیگرسکولوں میں بھی منصوبے کا آغاز کیا جائیگا۔واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت نے سکولوں میں داخلے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جس کے مطابق صوبے بھر میں تعلیم کی شرح بڑھانے کے لئے سکول سربراہان کو ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں تاکہ سکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھائی جا سکے اور تعلیم عام کر کے شرح خواندگی میں اضافہ کیاجا سکے۔