ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 25 سالہ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا

جواں سالہ بیٹے کی اچانک موت سے گھر میں کہرام مچ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 مئی 2021 13:27

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 25 سالہ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا
کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مئی2021ء ) لیاری کے علاقے نیا آباد ماما ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری ماما ہوٹل شہزادہ خان میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔فائرنگ کے نتیجے میں کمسن لڑکے سمیت دو افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایدھی کے رضاکاروں نے سول ہسپتال پہنچایا۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ مقتول پولیس اہلکار 25 سالہ معیز ولد خورشید احمد ایس پی سٹی کا ڈرائیور تھا جو گھر کے باہر سادہ لباس میں بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے آئے۔جب پولیس اہلکار نے اپنا اسلحہ نکالنے کی کوشش کی تو اسی دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔فائرنگ کی زد میں آکر 18 سالہ جہانزیب اور چھ سالہ ابوبکر بھی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔جبکہ جواں سالہ بیٹے کی اچانک موت سے گھر میں کہرام مچ گیا ہے۔25 سالہ معیز کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہوں گے۔گذشتہ دنوں شاہ لطیف چوکنڈی قبرستان اور عیسی نگری میں پولیس اور ڈاکوں میں خونی مقابلے تین زخمی ڈاکوؤں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیو لیس نے شہر قائد میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کریمنلز ،کار وموٹرسائیکل لفٹرزودیگر جرائم میں ملوث 45ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے دستی بم ،اسلحہ ،منشیات،مسروقہ موٹرگاڑیاں ودیگر سامان برآمد کرلیا۔

گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ عیسی نگری قبرستان کے قریب پی آئی بی پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز سے مقابلہ ایک ڈاکو محمد علی ولد ابراہیم کو زخمی حلت میں گرفتار کرلیا۔ زخمی ہونے والے ڈاکو کوچھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا