ریسکیو1122 / عیدالفطر چھٹیاں منسوخ

ریسکیو1122 اہلکاروں کی عید الفطر پر چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، اعلامیہ جاری،ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 7 مئی 2021 13:55

ریسکیو1122 / عیدالفطر چھٹیاں منسوخ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق ریسکیو1122 کے اہلکار عوام الناس کو خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنے اپنے سٹیشنز میں موجود رہیں گے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو خدمات کے لیے تمام تر ضروری سامان مہیا کردیا گیا ہے، ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو سٹیشنز کو سیفٹی گاونز، طبی آلات، ماسک، سینٹیزرز اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کی گئی ہیں۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری قواعد و ضوابط کو اپنائیں، ریسکیو1122 روزمرہ کی ایمرجنسیز میں بھی خدمات کی فراہمی جاری رکھے گا،

متعلقہ عنوان :