ہرارے ٹیسٹ، پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 1 وکٹ کے نقصان پر 72 رنز بنالیے

اظہر علی اور عابد علی کریز پر موجود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 7 مئی 2021 14:36

ہرارے ٹیسٹ، پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 1 وکٹ کے نقصان پر 72 رنز بنالیے
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مئی 2021ء )  دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف کھانے کے وقفے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 72 رنز بنا لیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عمران بٹ اور عابد علی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن عمران بٹ 12 رنز کے مجموعے پرصرف 2 سکور بنانے کے بعد ٹریپانو کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ خشک ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عمران بٹ، عابد علی ، اظہر علی ،بابراعظم ، فواد عالم، محمدرضوان، حسن علی ، نعمان علی ،ساجد خان ،شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں ۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے زمبابوے کو اننگز اور 116 رنز سے شکست دیدی تھی۔                                                                                                                     

متعلقہ عنوان :