فوڈ اتھارٹی کی رمضان میں خوراک کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ

31سحر و افطار پوائنٹس کا معائنہ، ناقص انتظامات پر 324کو جرمانے

جمعہ 7 مئی 2021 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رمضان میں خوراک کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے دوران صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں 2331 سحر و افطار پوائنٹس کا معائنہ، ناقص انتظامات پر 324 کو جرمانے،لاہور زون میں 1034، راولپنڈی 616 اور ملتان زون میں 681 پوائنٹس کی چیکنگ کی اورمعمولی نقائص پر 1871 پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس، تفصیلی ہدایت نامے جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق ناقص گھی اور کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر سحری پوائنٹس کوبھاری جرمانے عائد کیے گئے۔کچن میں حشرات کی موجودگی، فنگس زدہ اشیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔سحروافطار پوائنٹس پر فرائی کرنے کیلئے ناقص آئل کا ستعمال پایا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیمیں عوام تک پہچنے والی خوراک کو دن رات مسلسل چیک کرتی ہیں۔مستقل بنیادوں پر بہتر معیار کو قائم رکھنے کے لیے فوڈ پوائنٹس کی سرپرائز چیکنگ کی جارہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :