محکمہ سکول ایجوکیشن کااساتذہ اور طلبا کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے کا فیصلہ

جمعہ 7 مئی 2021 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ اور طلبا کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ اور طلبا کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اہم اقدام کیا ہے جس کے مطابق چہرہ شناخت کرکے آن لائن حاضری لگائی جائیگی ۔ آن لائن حاضری کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سکولوں کو ایپلی کیشن تیار کرکے دیگا ، منصوبہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاہور سے شروع کیا جائے گا۔تجربہ کامیاب ہونے پر پنجاب کیدیگرسکولوں میں بھی منصوبے کا آغاز کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :