بہاولنگر،یوٹیلیٹی موبائل شاپ نے عوام کیساتھ مقامی صحافیوں کو سستی اشیا کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا

جمعہ 7 مئی 2021 15:10

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) یوٹیلیٹی موبائل شاپ نے عوام الناس کے ساتھ ساتھ مقامی صحافیوں کو سستی اشیا کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا، پریس کلب میں صحافیوں کے لیے آر ایم ساجد محبوب کی طرف سے موبائل یوٹیلٹی شاپ کا قیام تفصیلات کے مطابق پریس کلب بہاولنگر کے ممبران ، مقامی صحافیوں اور اخبار ہاکرز کو چینی گھی ، آٹا سمیت دیگر اشیاء حکومتی سبسڈی پر مہیا کرنے کے سلسلہ میں یوٹیلیٹی موبائل شاپ عملی نے صدر پریس کلب مرزا کامران بیگ و جنرل سیکرٹری رانا ثاقب سلیم کی مشاورت سے سروس فراہم کی جنرل سیکرٹری رانا ثاقب سلیم نے کہا کہ حکومت پاکستان معیاری اور سستی اشیا فراہم کررہی ہے موبائل یوٹیلیٹی شاپ انچارج افتخار احمد نے کلب میں ممبران کو سامان تقسیم کیا کلب ممبران اور عہدے داران نے آر ایم ساجد محبوب سمیت انچارج افتخار احمد ودیگر عملہ کو عمدہ کاوش پر سراہا۔

متعلقہ عنوان :