یو ای ٹی لاہور کا انٹری ٹیسٹ ملتوی کرنے کااعلان

جمعہ 7 مئی 2021 15:10

یو ای ٹی لاہور کا انٹری ٹیسٹ ملتوی کرنے کااعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) کورونا وبا ء کی تیزی سے پھیلتی تیسری لہر کے پیش نظریو ای ٹی لاہور کا انٹری ٹیسٹ ملتوی کرنیکااعلان،یو ای ٹی کاانٹری ٹیسٹ 24تا27 مئی ہوناتھا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وبا ء کی تیزی سے پھیلتی تیسری لہر کے پیش نظریو ای ٹی لاہور کا انٹری ٹیسٹ ملتوی کرنیکااعلان کردیاگیا۔یاد رہے یو ای ٹی کاانٹری ٹیسٹ 24تا27 مئی ہونا تھا۔

پنجاب کے تمام سرکاری انجینئرنگ اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی اداروں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے۔انٹری ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن کااندراج نئی تاریخوں کے اعلان تک کھلا رہے گا،اب طلبہ نئی تاریخوں کیاعلان تک اپنی رجٹریشن کرا سکیں گے ۔ یونیورسٹی انتظامہ کا کہنا ہے انٹری ٹیسٹ ملتوی ضرور ہوا ہے مگر رجسٹریشن کاعمل جاری رہے،ایچ بی ایل کی منتخب برانچیں مزید اطلاع تک انٹری ٹیسٹ ٹوکن فروخت کرنا جاری رکھیں گی اور آن لائن / کنیکٹ چالان کی سہولت کیذریعے ٹوکن نمبر حاصل کرنے کی سہولت بھی فعال رہے گی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامہ کا کہنا ہے امیدوار وی یو مراکز کی تکمیل کی وجہ سے تکلیف سے بچنے کے لئے جلد از جلد اپنا اندراج کروائیں،جن امیدواروں نے پہلے ہی اندراج کرایا ہے وہ ایک بار جب ٹیسٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان ہوجائے تو وہ اپنے داخلہ کارڈ دوبارہ پرنٹ کریں کیوں کہ ایڈمٹ کارڈ خود بخود اپ ڈیٹ ہوجائیں گے۔