پنجاب یونیورسٹی ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس کے داخلوں کاریوائزڈ شیڈول

جمعہ 7 مئی 2021 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2021ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا ریوائزڈ شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریگولر،لیٹ کالج اورپرائیویٹ ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم31مئی 2021ء تک جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ یکم جون تا7جون2021تک فارم جمع کرواسکتے ہیں۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :