محمد عامر، وہاب ریاض اور عماد وسیم کی ٹیم کو ضرورت ہے: شعیب ملک

پسند ناپسند پر ٹیم منتخب ہوتی ہے،دو بندے منتخب کرنا ہوں اور فون آجائے تو تیسری کرسی بھی رکھ دی جاتی ہے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 7 مئی 2021 15:02

محمد عامر، وہاب ریاض اور عماد وسیم کی ٹیم کو ضرورت ہے: شعیب ملک
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مئی 2021ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پسند ناپسند پر قومی ٹیم منتخب ہوتی ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے 39 سالہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ مصباح الحق کو دو عہدے دئیے گئے تو میں نے حمایت کی تھی، ان کے خلاف نہیں ہوں لیکن وہ قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے تیار نہیں ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ دو بندے منتخب کرنا ہوں اور فون آجائے تو تیسری کرسی بھی رکھ دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بائولرز محمد عامر، وہاب ریاض اور عماد وسیم کی ٹیم کو ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے بہت محنت کررہا ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل محمد عامر، وہاب ریاض نے بھی سلیکشن کمیٹی پر سخت تنقید کی تھی۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کھلاڑی کا ناکام ہونا برداشت نہیں کیا جاتا، نوجوان کھلاڑیوں کو سوچ سمجھ کر ٹیم میں ‏شامل کرنا چاہیے۔                                                                                                                                                             

متعلقہ عنوان :