چین کے بے قابو راکٹ کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں، امریکی وزیر دفاع

ہم بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریں گے،امید ہے جہاں راکٹ گریگانقصان نہیں ہوگا،بیان

جمعہ 7 مئی 2021 15:18

چین کے بے قابو راکٹ کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں، امریکی وزیر دفاع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) امریکی وزیر دفاع نے کہاہے کہ چین کے بے قابو راکٹ لانگ مارچ 5 بی کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں۔ ہم بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ امید ہے راکٹ جہاں گرے گا وہاں کسی کو نقصان نہیں ہوگا، توقع ہے راکٹ سمندر یا اسی قسم کی جگہ گرے گا۔دوسری جانب پنٹاگون ماہرین کا کہنا تھا کہ چینی راکٹ کی باڈی ہفتے یا اتوار کو زمین پر گر سکتی ہے۔خیال رہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن سے لانگ مارچ 5 بی راکٹ الگ ہو کر مدار سے باہر نکل چکا ہے۔