سو سے زائد ممالک کا ویکسین پیٹنٹ کو عارضی طور پر معطل کرنے پر زور

پیٹنٹ ختم کرنا ایک پیچیدہ مشکل کا آسان لیکن غلط حل ہیبین الاقوامی فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز فیڈریشن

جمعہ 7 مئی 2021 15:18

سو سے زائد ممالک کا ویکسین پیٹنٹ کو عارضی طور پر معطل کرنے پر زور
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) دنیا کے سو سے زائد ممالک نے کورونا ویکسین کے پیٹنٹ کو عارضی طور پر معطل کرنے پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیٹنٹ حقوق کے خاتمے سے غریب ممالک کو ویکسین تک رسائی ممکن ہوگی اور زیادہ سے زیادہ کمپنیاں کوویڈ ویکسین کرسکیں گی۔امریکی صدر نے کورونا ویکسین کے پیٹنٹ حقوق کے خاتمے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بھر کے لیے کورونا ویکسینز کے پیٹنٹ حقوق کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس پر عالمی ادارہ صحت کیسربراہ ٹیڈروس ادہانوم گیبریسیس نیامریکی فیصلے کو تاریخی قرار دیا اور کہاکہ امریکی فیصلہ کورونا وبا کیخلاف فیصلہ کن لمحہ ہے۔اس سے قبل یورپی یونین نے کہاتھاوہ امریکی تجویزپربات چیت کے لیے تیار ہے، جنیوا کی بین الاقوامی فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز فیڈریشن اور ایسوسی ایشن لابی نے کہا کہ پیٹنٹ ختم کرنا ایک پیچیدہ مشکل کا آسان لیکن غلط حل ہے۔دوسری جانب جرمنی نے کورونا ویکسین کے پیٹنٹ حقوق کے خاتمے کی تجویزکی مخالفت کی ہے۔