مصر ی اسکول میں دو طالبات کے ایک دوسرے پرچاقوئوں سے حملے، دونوں زخمی

دونوں اسپتال منتقل،پیش آنے والے اس نا خوش گوار واقعے کے بعد حکام نے طالبات کو اسکول سے نکال دیا

جمعہ 7 مئی 2021 15:18

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) مصر کے ایک اسکول میں دو طالبات نے ایک دوسرے پر چاقوں سے حملہ کرکے ایک دوسرے کو لہو لہان کردیا۔ دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسکول میں پیش آنے والے اس نا خوش گوار واقعے کے بعد حکام نے طالبات کو اسکول سے نکال دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبات کے درمیان لڑائی کا یہ وقعہ المعادی ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن کے زیرانتظام مسز رقیہ کمرشل سیکنڈری اسکول میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ایک لڑکی کا نام 'ھاجر' بتایا گیا ہے۔ پہلے دونوںکیدرمیان گالم گلوچ ہوئی جس کے بعد ان میں سے ایک نے دوسری پر چاقو سے وارکردیا۔ چاقو اس چہرے پرلگنے سے وہ زخمی ہوگئی۔ اس نے اپنے والد کوآواز دی جو کچھ ہی دور تھے۔ وہ دوڑ کر پہنچے اور چاقو سے حملہ کرنے والی لڑکی پر چاقو کا وار کرکے اسے بھی زخمی کردیا۔اس واقعے کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوںطالبات کو گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں کے خلاف ایک چاقو کے غیرقانونی استعمال اور اسکول میں خون خرابہ کرنے کے الزام میں کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :