پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

پہلی پروازپی کی 189لاہورسی156مسافروں کولے کر روانہ ہوئی ،ہفتے میں دوپروازیں آپریٹ کی جائیں گی

جمعہ 7 مئی 2021 15:26

پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے پاکستان سے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، براہ راست پروازوں سے مسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، بحرین کے لیے ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کردیا ہے ، پہلی پروازپی کی189لاہورسی156مسافروں کولے کر روانہ ہوئی ۔

جمعہ کولاہورسے اوراتوارکواسلام آباد سے بحرین کیلئے پروازیں روانہ ہوں گی اور براہ راست پروازوں سے مسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ منافع بخش روٹس پرپروازیں بحال کرناپلان کاحصہ ہے، مزیدبین الاقوامی مقامات کیلئے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :