مالیاتی خسارہ جولائی تا مارچ کے عرصے میں بڑھ کر 16 کھرب 52 ارب روپے تک پہنچ گیا
نو ماہ کے عرصے میںمجموعی اخراجات 66 کھرب 44 ارب ،ریونیو بڑھ کر 49 کھرب 99 ارب روپے ہوگیا
جمعہ 7 مئی 2021 15:26
(جاری ہے)
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے عرصے میں ٹیکس ریونیو 4.7 فیصد بڑھ کر 37 کھرب 65 ارب ہوگیا جبکہ اسی عرصے کے دوران نان ٹیکس ریونیو میں 12 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
دوسری جانب موجودہ اخراجات بھی 8.4 فیصد سے بڑھ کر 60 کھرب 85 ارب روپے ہوگئے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق دفاعی اخراجات مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 7 کھرب 84 ارب روپے تک محدود رہے جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 8 کھرب 2 ارب روپے تھے، یعنی اس میں 2 فیصد کی کمی ہوئی تاہم سب سے نمایاں ترقیاتی اخراجات 9.4 فیصد کمی کے بعد 6 کھرب 54 ارب روپے ہوگئے جو گزشتہ برس 7 کھرب 22 ارب روپے تھے۔سب سے زیادہ ترقیاتی اخراجات میں رواں برس 22.5 فیصد کی کمی ہوئی اور وہ 2 کھرب 64 ارب روپے رہے جبکہ گزشتہ برس کے 9 ماہ کے عرصے میں یہ اخراجات 3 کھرب 40 ارب روپے تھے۔صوبوں نے اپنی ترقیاتی اسکیمیں برقرار رکھیں اور ان پر ہونے والے اخراجات میں گزشتہ برس کے 3 کھرب 82 ارب روپے کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3 کھرب 90 ارب روپے رہے۔حکومت نے مالی سال کے 9 ماہ میں 3 کھرب 69 ارب روپے پیٹرولیم لیوی اکٹھا کیا جو گزشتہ برس کے ایک کھرب 98 ارب روپے سے تقریباً 87 فیصد زیادہ ہے۔یہ اس لیے بھی انتہائی نمایاں ہے کیونکہ موجودہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کا ہدف 4 کھرب 50 ارب روپے تھا۔مزید اہم خبریں
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.