ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا ایمرجنسی ریسکیو1122آفس کا دورہ ‘تمام برانچز کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی آلات کا جائزہ لیا

صوبائی سطح پر مختلف کیٹیگری میں پوزیشن حاصل کرنیوالے اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے

جمعہ 7 مئی 2021 15:26

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کا ایمرجنسی سروس ریسکیو1122آفس کا دورہ ‘صوبائی سطح پر مختلف کیٹیگری میں پوزیشن حاصل کرنیوالے اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122انجینئر سلطان محمود نے ریسکیو سروس کی کارکردگی اور دستیاب وسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر قصور نے کنٹرول روم ، ایمرجنسی آلات ، میڈیسن سٹور اور دیگر برانچز کا بھی معائنہ کیا اور ریسکیو کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ میں امید کرتی ہوں آئندہ بھی آپ بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کی انسانی ہمدردی کے حوالے سے خدمات ناقابل فراموش ہیں کسی بھی حادثہ کی صورت میں جانی انسانوں کو محفوظ بنانے کیلئے ریسکیوکے عملہ کی احسن انداز میں سروس کو معاشرہ میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

بلا شبہ 1122کی سروس نوکری کیساتھ نیکیاں اکٹھی کرنے کا بھی موجب بنتی ہے ۔ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 قصوراہلکاروں کا پنجاب بھر کے مقابلوں میں پانچ میں سے تین پوزیشنیں حاصل کرنا خوش آئند بات ہے اور یہ یقیناً ایک اچھے ٹیم لیڈر کے بغیر ممکن نہیں اور یہ پوزیشنز آپ کی فیلڈ میں کڑی محنت کو ظاہر کرتی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے بیسٹ لیڈ فائر فائٹر کی کیٹیگری میں محمد ریاض ،بیسٹ ڈیزاسٹر ریسکیو محمد مدثر اور بیسٹ ڈرائیور روحیل بشیر کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور انہیں مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :