خیبر پختونخوا کی ٹیم قومی ویمن تھروبال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی،ارشد حسین

جمعہ 7 مئی 2021 15:57

خیبر پختونخوا کی ٹیم قومی ویمن تھروبال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی،ارشد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) خیبر پختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد حسین نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی ٹیم قومی ویمن تھروبال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی، یہ چمپئن شپ 27سے 30 مئی تک فیصل آباد میں ہی کھیلی جائیگی ، چمپئن شپ میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 26 مئی کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے نئے قوانین کے بارے آگاہ اور ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ یہ چمپئن شپ پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 10 اپریل سے 13 اپریل تک فیصل آباد میں کھیلی جانی تھی تاہم ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے اس چیمپئن شپ کو ملتوی کرنا پڑا۔