اسرائیل فلسطینیوں کے گھرچھیننے لگا، زبردستی خالی کرانے پر جھڑپیں ،نوجوان زخمی

القدس میں فلسطینیوں کے گھر خالی کرانے پر ہنگامے شروع ہوگئے،صیہونی فورسز نے نوافرادکو گرفتارکرلیا

جمعہ 7 مئی 2021 17:30

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) رمضان المبارک میں بھی اسرائیل نے فلسطینیوں کے لیے مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں، مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھر خالی کرانے پر جھڑپیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں فلسطینیوں کے گھر خالی کرانے پر ہنگامے شروع ہو گئے۔ اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کئی نوجوان زخمی ہو گئے۔صیہونی فورسز نے 9 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔ مغربی ممالک جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ نے غیر قانونی یہودی آبا کاری کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔