پاکستان میں 32 لاکھ 25 ہزار شہریوں کی ویکسین مکمل

جمعہ 7 مئی 2021 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) پاکستان میں اب تک تقریباً 32 لاکھ 25 ہزار شہری ویکسین لگوا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں ساڑھے 16 لاکھ افراد جبکہ سندھ میں7 لاکھ10 ہزار سے زیادہ افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں 4 لاکھ 85 ہزار500افراد اور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 81 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔

اسی طرح آزاد کشمیر میں 1 لاکھ 45 ہزار اور گلگت بلتستان میں 71 ہزار افراد کو ویکیسن لگائی جا چکی ہے جبکہ بلوچستان میں ویکسینیشن کا عمل انتہائی سٴْست روی کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں اب تک صرف ساڑھے 43 ہزار کے قریب افراد ویکسین لگوا سکے ہیں۔ذرائع کے مطابق نجی شعبے میں اب تک 44ہزار افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔