پی آئی اے نے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

جمعہ 7 مئی 2021 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، براہ راست پروازوں سے مسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، بحرین کے لیے ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کردیا ، پہلی پروازپی کی189آج لاہورسی156مسافروں کولیکرروانہ ہوئی ، پی آئی اے بحرین کے لیے ہفتہ وار2پروازیں چلا رہی ہی. اس حوالے سے پی آئی اے سی ای او کا کہنا ہے کہ منافع بخش روٹس پرپروازیں بحال کرناپلان کاحصہ ہے، مزیدبین الاقوامی مقامات کیلئے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

خیال رہے سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو بحرین آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث بحرین کیلئے فضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔یاد رہے فروری مین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے وسطی اشیا ممالک کیلئے پروازوں میں اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان ، آذربائیجان اور ازبکستان کے لئے پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔