حکومتی ہدایات پر تربت،گوادر سمیت پورے مکران ڈویژن میں 8مئی تا 16مئی مکمل لاک ڈاؤن مکمل ہوگا ،مارکیٹس اور ہوٹلز بند رہیں گے،کمشنر مکران ڈویژن

جمعہ 7 مئی 2021 18:03

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) کمشنر مکران ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر تربت،گوادر سمیت پورے مکران ڈویژن میں 8مئی تا 16مئی مکمل لاک ڈاؤن مکمل ہوگا تمام مارکیٹس اور ہوٹلز بند رہیں گے،عیدالفطرکے د نوں میں روایتی میلی, پکنک سمیت رش اور اجتماع پر پابندی ہوگی, دنیامیں کروناوائرس کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے۔

مکران کے عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پرسختی سے عمل کریں, ماسک لگائیں بغیرماسک کے بازاروں میں گھومنے پھرنے سے ا جتناب کریں اور انہوں نے کہا کہ تربت,گوادر سمیت پورے مکران ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں ویکسین پہنچادیء یہیں, محکمہ ہیلتھ اور ڈاکٹرز محنت کررہے ہیں عوام اپنے علاقوں کیقریبی ہسپتالوں میں جاکر ویکسین ضرور لگوائیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے آفس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک میں کرونا وبا کی صورتحال بہت خطرناک بن گئی ہے اگر خدا نخواستہ یہاں ایسی وبا ء پھوٹ گئی تو بہت زیادہ سنگین صورت اختیار کرے گی، 8 مئی سے حکومتی احکامات پر مکمل لاک ڈاؤن کریں گے اور عید کے موقع پر پکنک اور پارٹیوں پر مکمل پابندی ہوگی، انہوں نے کہا کہ گوادر اور ساحلی بیلٹ میں عید کے موقع پر باہر سے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں لیکن اس دفعہ عید کی تمام تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، انہوں نے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر اس لیے بھی خطرناک ہوگی کہ اس میں علامات ظاہر نہیں ہوں گے، سب سے بہتر احتیاط ویکسینیشن ہے، لوگوں کو چا ہیے کہ زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کی طرف جائیں، ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، تیسری لہر سے بچنے کی جتنی ممکن کوششیں اور احتیاط ہوسکتی ہیں وہ کرنی چاہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہجوم سے پرہیز کے ساتھ سنیٹائزر لازمی استعمال کریں، غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز کیا جائے، حکومت کے جتنے مراکز میں ویکسی نیشن ہورہی ہے وہاں پہ جاکر اپنی اور اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ویکسی نیشن کرائیں اس میں 50 فیصد بغیر رجسٹریشن کی سہولت ہے، اگر کسی کو مسئلہ ہو تو ڈی ایچ کیو یا فوکل پرسن سے رابطہ کریں، انہوں نے کہا کہ ضلع کیچ اور مکران کے لوگوں نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ان سے اب بھی یہی امید کی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ شہروں میں ہوٹل یا ریستورانوں میں اگر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کمشنرمکران نے کہاکہ تربت اور بلیدہ سے دو ہفتوں میں ڈینگی کے کافی کیسز آرہے تھے، دی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کرکے میں نے ایم ایس سے اس بارے آگاہی لی ہے البتہ پچھلے 3 سے 4 دنوں میں کیسز آنا کم ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے لوگ صاف پانی کو ڈھانک کر رکھیں اور گھروں میں خشکی کیا کریں، گرمی کی وجہ سے اس کا اثر بھی کچھ کم ہوسکتا ہے، ڈینگی کے خلاف میونسپل کارپوریشن کی مچھر مار مہم کے علاوہ صفائی مہم شروع کیا گیا ہے اس کا بھی بہت اثر پڑے گا۔