نیپرا نے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

جمعہ 7 مئی 2021 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) نیپرا نے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے -جی نی61 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 28اپریل 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق صرف مئی کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہوگا۔

نیپرا کے مطابق اس کے علاقہ وہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گاالبتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔