بھارتی ایجنسیوں نے اشرف صحرائی کو زہر دیا ،مشعال ملک

پاکستان کی قوم اور وزیراعظم سے اپیل ہے اشرف صحرائی کو نیشنل لیڈر تصور کیا جائے،ہندوستان نے جنگ کا اعلان کھلے عام کیا ہے،پاکستان امن کی بات کس سے کرے گا،یاسین ملک کی صحت کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں،ہندوستان کی دہشتگردی کو عالمی عدالت لے جایا جائے، گفتگو

جمعہ 7 مئی 2021 18:06

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے اشرف صحرائی کو زہر دیا ،پاکستان کی قوم اور وزیراعظم سے اپیل ہے اشرف صحرائی کو نیشنل لیڈر تصور کیا جائے،ہندوستان نے جنگ کا اعلان کھلے عام کیا ہے،پاکستان امن کی بات کس سے کرے گا،یاسین ملک کی صحت کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں،ہندوستان کی دہشتگردی کو عالمی عدالت لے جایا جائے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو یتیم کیا جارہا ہے،کشمیری قوم ایک عذاب سے گزر رہی ہے۔مشعال ملک نے کہاکہ اشرف صحرائی نے اپنے جوان بیٹے کو قربان کیا، بھارتی ایجنسیوں نے اشرف صحرائی کو زہر دیا ۔مشعال ملک نے کہاکہ اشرف صحرائی کو سوچے سمجھے منصوبے کہ تحت شہید کیا گیا،پاکستان امن کی بات کس سے کرے گا،ہندوستان نے جنگ کا اعلان کھلے عام کیا ہے۔

(جاری ہے)

مشعال ملک نے کہاکہ حکومت ہندوستان کو کوڈ میں مدد کرنے کو تیار ہے۔مشعال ملک نے کہاکہ دوسری جانب بھارت کی ہٹ دھرمی اور بربریت کم نہیں ہو رہی،کشمیریوں کے قبرستان پر امن ممکن نہیں۔انہوںنے کہاکہ یاسین ملک کو موت کے منہ میں پھینک دیا،یاسین ملک کی صحت کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان قوم سمیت دنیا سے اپیل ہے کرونا اللہ کا عذاب ہے،دنیا کو کشمیریوں کی آہ لگی ہے۔

انہوںنے کہاکہ کشمیری قوم کے بچوں سکول میں نہیں جا سکے ستر سال سے،آج دنیا میں سکول بند ہیں۔مشعال ملک نے کہاکہ کشمیریوں کو ہندوستان کا کوئی ڈر خود نہیں،پاکستان کی قوم اور وزیراعظم سے اپیل ہے اشرف صحرائی کو نیشنل لیڈر تصور کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ کشمیری لیڈر ایک انچ اپنی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔مشعال ملک نے کہاکہ پوری قوم کی نسل کشی کی جارہی ہے،پاکستانی حکومت صرف مذمت تک محدود نہ رہے۔

مشعال ملک نے کہاکہ ہندوستان کی دہشتگردی کو عالمی عدالت لے جایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت ہمیں لاشیں دے رہا ہے،ہم امن کی بات کیوں کرے،مسئلہ کشمیر کو انٹرنشینلی لے کر جانا ہو گا۔مشعال ملک نے کہاکہ کشمیریوں کے خون پر پاکستانی پانی پیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیر کے لیے اٹھ کھڑی ہوانہوںنے کہاکہ کشمیری قوم کا نقصان کون پورا کرے گا۔

انہوںنے کہاکہ بھارت کرونا کی آڑ میں حریت لیڈروں کو ختم کرنا چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت فیصلہ کر لے کہ مسئلہ کشمیر پر کیا کرنا ہے،مقبوضہ کشمیر سے وینٹی لیٹر بھارت منتقل کر دئیے گئے۔مشعال ملک نے کہاکہ کشمیر میں ویلفیئر پر پاپندی لگا دی گئی،کشمیر میں بھارت کرونا پھیلا رہا ہے،کشمیر کے اوپر ایکشن چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پچاس سال ڈائیلاگ ہو رہے ہیں کیا ملا۔