اسرائیلی فوج نے زعترہ فدائی حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا

یہ گرفتاری شمالی رام اللہ میں ترمسعیا کے مقام پر ایک گھر میں کی گئی،اسرائیلی ویب سائٹ

جمعہ 7 مئی 2021 18:14

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر رام اللہ میں زعترہ حملے کے منصوبہ ساز کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔عبرانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک کارروائی کے دوران 44 سالہ منتصر شلبی کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ گرفتاری شمالی رام اللہ میں ترمسعیا کے مقام پر ایک گھر میں کی گئی۔

گرفتاری کے وقت اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں شلبی زخمی ہوگئے تھے۔ادھر ایک دوسرے سیاق میں بتایا گیا کہ چند روز قبل شمالی نابلس میں زعترہ چیک پوسٹ پر فدائی حملے میں زخمی ہونے والا آباد کار ہلاک ہوگیا۔شلبی کے حملے میں زخمی ہونے والے یہودی آباد کار کو بیلنسن اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :