بیت المقدس میںاسرائیلی فوج نہتے فلسطینی روزہ داروں پر پل پڑی،22 زخمی

قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں پر لاٹھی چارج بھی کیا،آٹھ افرادکو براہ راست گولیاں ماری گئیں،عینی شاہدین

جمعہ 7 مئی 2021 18:14

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کے شکار علاقے الشیخ جراح فلسطینی مظاہرین پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میںکم سے کم 22 فلسطینی زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الکرد خاندان کے گھر پر دھاوا بولا اور ان کے گھر پرآنسوگیس کی شیلنگ اور بم پھینکے۔

(جاری ہے)

ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 8 کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب کہ 6 فلسطینی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔ قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں الشیخ جراح کے علاقے میں آباد فلسطینیوں کو وہاں سے طاقت کے ذریعے بے دخل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے خلاف فلسطینی مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔