جیئے بھٹو کا نعرہ بلند کرتے پھانسی کا پھندہ چومنے والا رزاق جھرنا جمہوری قوتوں اور جمہوریت پسندوں کے ماتھے کا جھومر

نیر حسین بخاری کا جمہوریت کے پروانے رزاق جھرنا کی برسی پر خراج عقیدت پیش

جمعہ 7 مئی 2021 18:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے جمہوریت کے پروانے رزاق جھرنا کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رزاق جھرنا زوالفقار علی بھٹو کا "شہید وفا" ہے پیپلز پارٹی قائد عوام کے جیالوں اور جمہوریت کے پروانے رزاق جھرنا شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ر زاق حھرنا شہید جمہوری جدوجہد کا ہیرو ہے جیئے بھٹو کا نعرہ بلند کرتے پھانسی کا پھندہ چومنے والا رزاق جھرنا جمہوری قوتوں اور جمہوریت پسندوں کے ماتھے کا جھومر ہے ۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے مزید کہا کہ شہید زوالفقار علی بھٹو پر قربان ہونے والا رزاق جھرناعوامی حقوق کی بازیابی کی جنگ کا عظیم سپاہی تھا نیر بخاری نے مزید کہا کہ شہدا جمہوریت نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے اور اپنے خون سے جمہوریت کے پورے کی آبیاری کی ہے نیر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہدا کی امین اور وارث جماعت ہے نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے پھانسیوں قید کوڑوں اور شاہی قلعہ کی صعوبتوں کی تاریخ رقم کی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے جیالوں نے قائد عوام شہید کی طرح جانیں قربان کیں لیکن سر جکھایا نہ سمجھوتہ کیا دریں اثنائ نیر بخاری نے پارٹی کے سابق صوبائی وزیر سید قمر عباس شہید کے یومِ شہادت پر پیغام میں کہا ہے کہ شہید سید قمر عباس قائد عوام زوالفقار علی بھٹو کا سچا پیروکار اور نڈر نظریاتی راہنما تھے سید قمر عباس شہید نے آخری سانس تک پارٹی پرچم کو ثابت قدمی سے سربلند رکھا نیر بخاری نے کیا کہ قمر عباس شہید کی صوبہ خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کو مظبوط بنانے اور بھٹو ازم کو عام [کرنے کی انتھک کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔